اہم خبریںپاکستان

نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر کو فون، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر کو فون، غزہ کی صورتحال پر گفتگوا۔

عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بحران کے حل کیلئے اہم اقدامات کرے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر کو فون کرکے غزہ کی صورت حال پر گفتگو کی ہے.خبر رساں اداروں کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا ہے، جس میں انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بمباری کے بعد کی صورت حال پر بات چیت کی ہے.نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر سے گفتگو میں اسرائیلی فوج کی غزہ کے اسپتال پر  بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس خوں ریزی کو روکنے کے لیے اسرائیل پر  دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بحران کے حل کے لیے اقدامات کرے.نگراں وزیراعظم نے تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں  نے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے غزہ کی ناکا بندی ہٹانے پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے  فلسطینی عوام کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You