
نواز شریف4 سال بعد آج وطن واپس پہنچ گئے۔
فلائٹ "امید پاکستان” 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر پر 10 بج کر 42 منٹ پر پاکستان کیلئے روانہ ہوئی۔
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4 سال بعد آج وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔فلائٹ ’امید پاکستان‘ 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے 10 بج کر 42 منٹ پر پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد اور صحافی بھی خصوصی طیارے میں موجود ہیں۔دبئی سے چارٹرڈ طیارہ ساڑھے 12 بجے اسلام آباد اترے گا جس کے بعد وہ وہاں چند گھنٹے قیام کے بعد لاہور کے لئے اپنا سفر شروع کریں گے ۔بعد ازاں نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی قلعہ اتر کر مینارِ پاکستان پہنچیں گے۔



