گجرات

نوڈلز کھانے سے 20 سالہ ثانیہ بی بی کی موت کے واقعہ کا ڈراپ سین آشنا سے تعلقات ختم کرنے اور والدین

نوڈلز کھانے سے 20 سالہ ثانیہ بی بی کی موت کے واقعہ کا ڈراپ سین آشنا سے تعلقات ختم کرنے اور والدین کو بتانے کے خدشے پر بہن نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر زہر دینے کے بعد گلادبا کر قتل کیا، دونوں ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق مورخہ 17 نومبر 2026 کو پولیس خدمت کاونٹر کے ذریعے تھانہ دولت نگر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ رفاقت علی سکنہ برسا اپنی دو بیٹیوں ثانیہ بی بی اور سلمہ بی بی کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے کر آئے ہیں۔ والد کے مطابق دونوں بہنوں نے گھر میں نوڈلز کھائے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر سب انسپکٹر احسان لطیف پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر ہسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ثانیہ بی بی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو چکی تھی جبکہ اس کی دوسری بہن سلمہ بی بی کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جس پر کرائم سین یونٹ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اہم شواہد اکٹھے کیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے متعلقہ دکان سے نوڈلز کے نمونے بھی حاصل کیے تاکہ ان کا تجزیہ کیا جا سکے۔
مورخہ 25 نومبر 2026 کو مقتولہ کے والد رفاقت علی نے پولیس کو درخواست دی کہ انس کی بیٹی سلمہ بی بی نے اپنے آشنا نزاکت علی کے ساتھ مل کر ثانیہ بی بی کو زہر دینے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے۔
والد کی مدعیت میں تھانہ دولت نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کا آغاز کیا اور جدید تفتیشی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث نامزد ملزمہ سلمہ بی بی اور اس کے آشنا نزاکت علی کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کے نزاکت علی نامی لڑکے کے ساتھ تعلقات تھے، جس نے اسے ایک موبائل فون بھی دے رکھا تھا جو اس نے گھر والوں سے چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ اس کی بہن ثانیہ بی بی نے اسے نزاکت علی سے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور متعدد بار اسے اس لڑکے سے تعلقات ختم کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ ملزمہ کو خدشہ تھا کہ اس کی بہن اس کے تعلقات کے بارے میں والدین کو آگاہ کر دے گی، جس پر اس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر بہن کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ملزمہ کے ابتدائی اعترافی بیان کے مطابق، ملزمہ اور نزاکت نے مشورہ کر کے بروز وقوعہ گندم والی زہریلی گولیاںنوڈلز میں ملادیں تھیں جو نوڈلز میری ہمشیرہ ثانیہ نے ایک چمچ کھانے کے بعد چھوڑ دیے ۔ جو اسی دوران نزاکت علی بھی ہمارے گھر آگیا تو ہم نے بقیہ نوڈلز زبردستی ثانیہ کو کھلا دیے۔ جس سے اس کی قوت مدافعت کم ہوئی تو ہم دونوں نے مل کر ثانیہ رفاقت کا گلا دبا کر قتل کردیااورنزاکت علی فوری طور پر وہاں سے بھاگ گیا۔ واردات کو حادثاتی موت کا رنگ دینے کے لیے اس نے خود بھی تھوڑی مقدار میں نوڈلز کھائے۔واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You