اہم خبریںپاکستان

مونس الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کا فیصلہ عمران حکومت نے کیا: رانا ثنا

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کا فیصلہ عمران خان حکومت نے کیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا ہے کہ مونس الٰہی ناراض نہ ہوں، عمران خان کے دور میں تحقیقات کی گئیں، مونس الٰہی نے اس کیس کے بارے میں خود انہیں بتایا تھا۔ عمران خان نےمونس الٰہی کےخلاف اس کیس میں انکوائری مکمل کرا کےرکھی ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس عمران خان کی طرف سے چودھری برادران کو تحفہ ہے۔ عمران خان کو چودھری پرویز الہیٰ سے بڑی محبت تھی اس لئے انہوں نے اس کیس کو مکمل کرایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You