سندھ

ملیر کے سینکڑوں مقامات کی سڑکیں اور فلائی اوورز مرمت کے منتظر

ملیر کے سینکڑوں مقامات کی سڑکیں اور فلائی اوورز مرمت کے منتظر

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

کراچی ملیر کے سینکڑوں مقامات کی سڑکیں اور فلائی اوورز مرمت کے منتظر، اہم صنعتی زونز کو ملانے والے مرغی خانہ پل و دیگرمقامات پر گہرے کھڈوں کیوجہ سےصنعتی زون میں روزانہ 4 سے 5 لاکھ ملازمین سمیت شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا ملکی معشیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے صنعتی زونز کے سامان کی ترسیل بھی تا خیر کا شکار صنعتکاروں کو کروڑوں کا نقصان انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں لانڈھی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حکام سے فوری اقدامات کرنے مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر کی سڑکیں تقرینا` 600 مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے جن میں سب سے زیادہ ابتر صورتحال مرغی خانہ ملیر پل،جو بڑے صنعتی زونز کو ملانے والی ایک اہم سڑک، گزشتہ تین ماہ سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے لیکر لانڈھی انڈسٹریل ایریا، بن قاسم انڈسٹریل ایریا، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور پورٹ قاسم سےجہاں روزانہ آنے والے 4 سے 5 لاکھ ملازمین ان فلائی اوورز، پلوں اور سڑکوں کی بگڑتی ہوئی حالت ہوئی صورتجال سے شدید پریشانی و ازیت کو جھیل رھے ہیں جہاں شدید ٹریفک کیساتھ ساتھ ڈکیتیوں کی وارداتیں ملازمین و شہریوں کی جان ومال وحفاظت کے لئے ایک اہم خطرہ ہے۔ جبکہ دوسری طرف ان صنعتی زونزمیں سامان کی ترسیل و نقل وحرکت متاثر ہو نے سے صنعت مالکان تاجروں و ٹرانسپورٹرز کو بھی کروڑوں کا نقصان ہو رھا ہے اس ضمن میں جب لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری شاہزمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے حکومت سندھ KMC سمیت ضلعی انتظامیہ و ٹاونز انتظامیہ سےان سڑکوں اور پلوں کی فوری مرمت اورتعمیر کرنے کا مطالبہ کیا یے تاکہ صنعتکاروں کے معاشی سرگرمیوں میں بہتری لا کر ملکی معشیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You