اہم خبریںپاکستان

ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔رانا ثنا اللہ

ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔رانا ثنا اللہ

جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے انکو بند کیا جانا چاہیے۔مشیر ٹو وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 2025 میں اچھی خبریں آئیں، امید ہے 2026 مزید معاشی استحکام کا سال ہوگا۔وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے ان کو بند کیا جانا چاہیے، پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر جان نہیں چھڑاسکتی کہ ان اکاؤنٹس پر ان کا کوئی کنٹرول اور تعلق نہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو ان اکاؤنٹس سے اظہار لاتعلقی اختیار کر کے بند کرنا چاہیے، اگران اکاؤنٹس سے صرف پروپیگنڈا ہی کرنا ہے تو مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے خلاف کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی اپیل ناکام ہوگی، پی ٹی آئی پہیہ جام نہیں کرپائےگی اور اس کے مزید نقصانات ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کو ایسا دھرلیا جائے گا کہ یہ پھر گلہ کریں گے، پی ٹی آئی احتجاج کی کال کو واپس لے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں، رابطہ ہونا چاہیے، اگر یہ رابطہ ہوا تو صورت حال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان 5 بڑوں میں نوازشریف، شہبازشریف،آصف زرداری، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ایک اور شخصیت ہیں، جب تک ان 5 شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں ہوں گے تو بریک تھرو نہیں ہوگا، میرے اور عامر ڈوگر کے رابطوں سے بریک تھرو نہیں ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You