انٹرنیشنل

قازقستان طیارہ حادثہ، 35 افراد ہلاک، 32 کو بچا لیا گیا

قازقستان میں آذربائیجان کے طیارہ حادثے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 32 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں 62 مسافروں سمیت عملے کے 5 افراد سوار تھے، طیارے میں موجود دونوں پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

طیارے میں موجود بلیک باکس کی تلاش جاری ہے ، طیارے میں آذربائیجان کے 37، قازقستان کے 6، کرغزستان کے 3 اور روس کے 16 شہری سوار تھے۔

حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے کے تباہ ہوتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے تھے، حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You