اہم خبریںپاکستان

مریم اورنگزیب کا ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور عاشورہ سے متعلق کیے گئے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے صوبے میں خصوصاً اندرون شہر لاہورمیں عزاداری جلوسوں، ملحقہ عمارتوں اور روٹس پر لااینڈ آرڈر کے نفاذ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھرمیں سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ 3 ہزار 957 جلوس اور 1721 مجالس کی بذریعہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، انہوں نے نویں اور دسویں محرم الحرام پر سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 7 ہزار 600 سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی گئی، کنٹرول روم سے روٹس پر نکاسی آب سے متعلق میکانزم بھی موجود ہے، محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مریم نوازکی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You