پنجاب

مخصوص نشستیں اہلیت کی بنیاد پر دینے کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مخصوص نشستیں اہلیت کی بنیاد پر دینے کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

قانون ساز اسمبلیوں میں روایتی و موروثی سیاستدانوں کا قبضہ،عام افراد کا منتخب ہونا مشکل ہے:چیئرمین

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں مخصوص افراد کو نوازانے کی روایات پرانی ہیں،پی ٹی آئی بھی ان سے پیچھے نہیں:گفتگو
پاور کمپنیز ملازمین سمیت تمام کی مفت بجلی بند کی جائے کیونکہ ان کا بوجھ پوری پاکستانی قوم کو اٹھانا پڑرہا ہے جوکہ ظلم ہے:اظہار خیال
وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتے جارہے اس تفریق کو ختم کیاجائے تاکہ ملک آگے بڑھے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مخصوص نشستیں اہلیت کی بنیاد پر دینے کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،من پسند افراد کو نوازانے سیاست میں سرمایہ دارانہ نظام کی وجہ سے قوم کا جمہوریت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے،قانون ساز اسمبلیوں میں روایتی و موروثی سیاستدانوں کا قبضہ ہے جو گزشتہ کئی دہائیو ں سے نسل در نسل منتخب ہوکر نہ صرف عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالتے آرہے ہیں بلکہ کسی شریف و عزت دار انسان کے سیاست میں آگے بڑھنے میں رکاوٹیں بھی کھڑی کرتے ہیں جب تک ایسے لوگ سیاست کے میدان سے آوٹ نہیں ہوجاتے تب تک ملکی حالات میں بہتری کی امید تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ہر دور اقتدار میں مخصوص افراد و خاندانوں کو نوازانے کی روایات کو دہرایا جاتا اس بار بھی وہی کچھ کیا گیا جو گزشتہ کئی دہائیو ں سے ہوتا آرہا ہے اس حوالے سے تحریک انصاف والوں نے بھی اسی فرسودہ کلچر کو اپنایا جو بگاڑ کی وجہ بنتا آرہا ہے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاور کمپنیز ملازمین سمیت تمام کی مفت بجلی بند کی جائے کیونکہ ان کا بوجھ پوری پاکستانی قوم کو اٹھانا پڑا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ عوام بجلی کے بل ادا کرنے کیلئے گھریلو ضروریات کا سامان فروخت کریں اور اشرافیہ مفت بجلی کے مزے لے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتے جارہے ہیں اس تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک و قوم حقیقی معنوں میں آگے بڑھ سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You