اہم خبریںپاکستان

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے۔

اس سے قبل وہ ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے اہم اور باصلاحیت آپریشنل کمانڈنگ آفیسرز میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین مقاصد کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی فوجی معاملات میں مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے قبل بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں، اس سے قبل وہ ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You