اہم خبریںپاکستان

قائد ن لیگ نواز شریف نے مری میں پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی قیادت کو مری بلا لیا، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی طلب کر لیا گیا، پارٹی کے سینئر ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ فیصلے پر بریفنگ دے گی، پارٹی اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے سخت بیانات سامنے آئے ہیں جبکہ فیصلے کی روشنی میں ن لیگ قومی اسمبلی سے اکثریت کھو چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اس کی پوزیشن مستحکم ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You