اہم خبریںپاکستان

فواد چودھری کا مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، کیا ہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہو گئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہو گئیں؟ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتا۔

سابق وزیر نے کہا کہ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You