اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان

توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا: ترجمان پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا، تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام، انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔

لائیو: توشہ خانہ کیس، عمران خان کو تین سال قید کی سزا کا حکم، چیئرمین پی ٹی آئی لاہور سے گرفتار
توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا حکم، عمران خان کی رہائشگاہ جانیوالے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی
سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں حقائق چھپانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کیا۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا اور پولیس انہیں لیکر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You