انٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ۔

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے غزہ جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

وینس(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیل اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔ادھر اٹلی کے شہر وینس میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کُشی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سوئیڈن میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔دوسری جانب اسرائیل میں بھی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بھی احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے غزہ جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You