پنجاب

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجان کا کہنا ہے کہ مرحوم فرقان احمد کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے اور مختلف حادثات میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You