
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی، صدر ٹرمپ میزبانی کریں گے۔
ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کر دی تھی۔
فرانس(نمائندہ احسان اللہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو امریکا میں منعقد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، اس حوالے سے اراکین کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں میزبانی کریں گے۔25 ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے چیئر مین ہیں۔برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتےہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل قرار دیا گیا ہے جس میں غزہ کی تعمیر نو اور حماس کو غیرمسلح کرنا ہے۔



