اہم خبریںبزنس

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس نے 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے ساتھ ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 420 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 57 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 56 ہزار 680 پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You