اہم خبریںخیبرپختون خواہ

سکیورٹی فورسز کا ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میں بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر شینے بھی شامل ہے جبکہ کمانڈر سلمان عرف احمد، عمران عرف محمد اور حضرت عمر عرف خالد بھی جہنم واصل ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھے جبکہ چاروں قانون نافذ کرنے والے ادروں کو بھی مطلوب تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You