
سابق وزیر داخلہ فیصل صالح مسلم لیگ ن میں شامل۔
واضح رہے کہ ماضی میں فیصل صالح حیات نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عام انتخابات سے قبل سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔پارٹی زرائع کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف جھنگ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں شہباز شریف شاہ جیونہ دربار پر حاضری دیں گے اور چادر چڑھائیں گے۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف شاہ جیونہ میں سینیئر سیاستدان فیصل صالح حیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں گے، شہباز شریف سے ملاقات میں فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔مخدوم فیصل صالح حیات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ماضی میں فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 2017 میں فیصل صالح حیات ایک بار پھر پی پی پی میں شامل ہوئے تھے اور فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018میں قومی اسمبلی کے جلقہ این اے 114سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، انہوں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔



