اہم خبریںپاکستان

رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ پر اعانت فراہم کرینگے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کیلئے ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی پر کام کر رہی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ پر اعانت فراہم کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستانی روپے کی قدر بھی مستحکم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں صنعتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور تعمیراتی شعبے میں بھی روز بروز تیزی آ رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You