
راولپنڈی میں موتی محل سینما، مری روڈ کے عقب میں چار کنال رقبہ پر مشتمل فری لانس آئی ٹی ہب قائم کیا گیا ہے

جس سے شہر میں آئی ٹی شعبہ سے منسلک کمپنیوں اور افراد کو اپنے دفاتر کے قیام کیلئے جدید ترین بلڈنگ بمعہ سہولیات میسر ہو گی۔ اسکی نیلامی 10 مارچ کو ہو گی۔

فری لانس آئی ٹی ہب میں 1700 مربع فٹ اور دو ہالز پر مشتمل ورکنگ ایریا موجود ہے جبکہ اس میں چار میٹنگ ہالز، دو گروپ ڈسکشن ہالز، ایک ڈے کیئر سنٹر اور کیفے ٹیریا کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔ فری لانس ہب کی چھت پر 7500 مربع فٹ پر ایک ریسٹورنٹ کیلئے بھی جگہ رکھی گئی ہے

فری لانس آئی ٹی ہب عمارت میں 40 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی موجود ہے اور عمارت تک رسائی انتہائی سہل ہے اور آئی ٹی کمپنیوں کیلیے انتہائی موزوں ہے۔

فری لانس آئی ہب لیز پر حاصل کرنے والی کمپنی آئی ٹی فرمز، فری لانسرز اور سٹارٹ آپس کو روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کرایہ پر ورک ایریا مہیا کر گی جہاں 24/7 بجلی کی سپلائی اور ہائی سپیڈ انٹر نیٹ کی سہولت موجود ہو گی جبکہ فری لانس آئی ٹی ہب کے فعال ہونے سے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بہترین اور ٹرینڈ ورک فورس کے علاوہ ایک بہترین ماحول بھی میسر ہو گا جہاں وہ اپنے دفاتر بھی قائم کر سکیں گے




