راولپنڈی : کی ایک خاتون وکیل نے سانحہ مری میں 22قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتظامی وپولیس افسران کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی ہے


راجہ شہناز بیگم ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سول لائن کے ماتحت کچہری چوکی میں دی گئی درخواست میں صوبائی وزیر سیاحت پنجاب،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر،چیف ٹریفک افسر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8جنوری کو رونما ہونے والے سانحہ سے متعلق محکمہ موسمیات نے شدید برف باری سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا تھاجس مٰن سیاھوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع تھی جس کے لئے مذکورہ افسران نے تمام انتظامات مکمل کرنا تھے لیکن مذکورہ انتظامی افسران کی غفلت اور نااہلی سے یہ برا سانحہ رونما ہوا لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے پولیس نے درخواست وصول کر کے قانونی رائے کے لئے لیگل برانچ کو بھجوا دی ہے۔

رپورٹ: افتخار خٹک راولپنڈی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



