اہم خبریںجہلم

جہلم : (رانا نوید الحسن)اغواءکے بعد قتل ہونیوالے حساس ادارے کے ملازم کے مرکزی ملزم کی

جہلم : (رانا نوید الحسن)اغواءکے بعد قتل ہونیوالے حساس ادارے کے ملازم کے مرکزی ملزم کی ضمانت خارج جبکہ دو نامزد ملزمان کو پولیس نے بے گناہ قراردیدیا جو کہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے آر پی راولپنڈی نوٹس لیں۔مقتول کے بھائی کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کی حدود گاﺅں ممیان میں حساس ادارے کے ملازم عمر صفدر کو اغواءکرنے کے بعد قتل کرنیوالے مرکزی ملزم محمد افضل کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین نے مدعی کے وکیل کی بحث سننے کے بعد خارج کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے بھائی بلال نے کہا کہ پولیس تھانہ چوٹالہ نے ملزمان کے بااثر ہونے کیوجہ سے میرے نامزد کردہ دو ملزمان وسیم ولد اکرم حمزہ ولد صفدر کو بے گناہ کرکے ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ایک خود ساختہ انکوائری کا سہارا لیکر میرے بھائی کے قاتلوں کو ریلیف دیاگیا ہے میری آر پی او راولپنڈی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان سے اپیل ہے کہ ہمارے قتل کے مقدمہ کی شفاف تفتیش کروائی جائے جس سے میرے بھائی کو ناحق قتل کرنیوالے نامزد ملزمان کیفر کردار کو پہنچ سکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You