پنڈدادن خان : اندھیر نگری چوپٹ راج, تھانہ جلالپور شریف میں جنگل کا قانون نافذ
پنڈدادن خان : اندھیر نگری چوپٹ راج, تھانہ جلالپور شریف میں جنگل کا قانون نافذ ۔
ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف نے ڈی پی او جہلم کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلٸے ملزمان سے مک مکا شروع کر دیا
ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے موقع ملاحظہ کرکے میرٹ پر 452 کی دفعہ ایڈ کرواٸی بعد میں ملزمان سے سازباز کر کے دفعہ حذف کر ڈالی۔ *افتخار علی*
تفتیشی افسر نے پہلے ھی آگاہ کر دیا تھا کہ ایس ایچ او تمہارا نقصان کرے گا۔
تحصیل پنڈدادن کے قصبے پنڈی سیدپور کے رہاٸشی افتخارعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوٸے کہا کہ میرے گھر داخل ھو کر ملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر میں تحریری درخواست لے کر تھانہ جلالپور پہنچا ھی تھا کہ مذکورہ اشخاص نے میری بیٹھک میں آگ لگا دی تاہم ملزمان مالدار تھے جس وجہ سے مقامی پولیس نے معمولی نوعیت کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا میری درخواست پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے موقع ملاحظہ کر کے 452 کی دفعہ مقدمہ میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا تاہم بعد میں دفعہ حذف کر کے ملزمان کی ضمانتیں قبل ازگرفتاری کنفرم کروادیں جبکہ میرے پاس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ھے جس بنا پر 452 کی دفعہ لگاٸی گٸی دوسرے جان ایس ایچ او تھانہ جلالپور میرے سی سی ٹی وی کیمرے بھی اتار کر لے گٸے ہیں جو اتارنے کا کوٸی جواز ھی نہیں بنتا
بعدازاں میں نے ڈی پی اوجہلم کے سامنے پیش ھو کر حالات و واقعات سے آگاہ کیا جنہوں فوری نوٹس لیتے ھوٸے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سے تین دن کے اندر مکمل رپورٹ طلب کر لی ھے ڈی پی او جہلم اچھی شہرت کے حامل ہیں میں امید کرتا ھوں کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ھوٸے میرٹ کو مد نظررکھ کر داد رسی فرماٸیں گے۔
پنڈدادن خان : ( عمران حیدر ببلی سے)



