پنجاب

راولپنڈی(افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام78 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے

راولپنڈی(افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام78 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقدکی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار منظر بشیر ا یڈووکیٹ نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عابد رضوان عابد ہمراہ جوڈیشل آفسران،(ر) جسٹس عبدلرحمن لودھی، ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدراحسن حمید لیلہ وسیکرٹری ہائی کورٹ بارملک خلیل احمد اعوان، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان،ممبر پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان،چوہدری آصف لکھن، فرخ عارف بھٹی،ڈسٹرکٹ بار کی نائب صدر نائلہ فیصل ملک جوائنٹ سیکرٹری رانا حاشر و دیگر نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعدپاکستان کا 78 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر با ر سردار منظر بشیرنے کہا کہ قوم کو 78واے یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے،آرٹیکل 370 اور 35.اے کے خاتمے کر کے مقبوضہ وادی کو اسرائیل طرز پر انڈین سٹیٹ بنایا جا رہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35A کو ختم کر کے بھارت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے ریاست جموں و کشمیر میں ہندو آبادکاری کا مذموم پلان تیار کر رہا ہے غیر ریاستی افراد کو ریاست جموں و کشمیر میں جائیداد کی خرید و فروخت اقوام متحدہ کی قرادادوں کی کھلی خلاف ورزی اور کشمیریوں کا معاشی قتل ہے۔کشمیر میں ہونے والے ظلم پر عالم اسلام مداخلت کرے،کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصور کر دیا گیا، یہاں تک کہ وہ نماز عید الاضحی بھی ادا نہیں کر سکتے، یہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی سنگین حرکت ہے۔ بار کے سیکرٹری جنرل ملک اسد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج 78واں یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منارہی ہے15اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 78 یوم آزادی کے موقع پر عہد کرناہوگا کہ 78ویں یوم آزادی پر یہ عہد بھی کرنا ہوگا کہ قائد اعظم ؒ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونگے تو بحرانوں سے نجات حاصل کرینگے۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں مل کر پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کا عہد کرنا ہو گا، لسانی و گروہ بندی کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت اور علاقائی تعصب کا خاتمہ کر کے ایک اچھا پاکستانی بننا ہو گا۔اس موقع پر صدر بارسردارمنظر بشیر نے مزیدکہا کہ بانی پاکستان نے 72اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا جو وعدہ کیا تھا آج 78سال بعد بھی اس کی پاسداری ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور حصول پاکستان کی جدوجہد میں شریک تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی حق خود ارادیر اور الحاق پاکستان کی جدوجہد اور منزل قریب ہے کشمیر بنے گا پاکستان پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور حمیات میں ان کے ساتھ ہے۔ آٓخرمیں صدر بار سردار منظر بشیر وسیکر ٹری جنرل ملک اسد محمود اور دیگر نے پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے ساتھ کشمیری اور فلسطینی شہداء اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You