نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی معرکہ حق



نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی معرکہ حق اور پاکستان کا 78 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں منایا گیا اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفیس کے احاطے میں منعقد کی گئی جس میں تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور دیگر نے پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس کے دستے کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم احمد ابڑو، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو،ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، چیئرمین ضلع کونسل علی اکبر جمالی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کا جشن منانے کا مقصد معرکہ حق کے ذریعے ان تمام عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے سچ، انصاف اور اپنے وطن کے لئے قربانیاں دیں ہیں مقررین نے مزید کہا کہ یوم آزادی ہم سب سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم آزادی کی اصل روح کو سمجھیں یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن ہمارے لئے اللّٰہ تعالیٰ کی ایک عظیم امانت ہے ہمیں اس کے دفاع، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کرنی ہونگی اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات کی جانب سے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے گئے۔ تقریب میں ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سلیم بھٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری،ڈپٹی میئر چودہری مبشر آرائیں، ٹائون چئیرمنز سید عاطف زیدی، محمد حیات کاکیپوتہ کے علاؤہ تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، پاپولیشن، پاکستان بیت المال،روینیو، جیل، سماجی تنظیموں، صحافیوں، اساتذہ، طلباء و طالبات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں کمشنر ندیم احمد ابڑو اور ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے نواب شاہ پریس کلب، تھیلیسیمیا سنٹر، پاکستان بیت المال میں یوم آزادی کا کیک کاٹا جبکہ ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیرآباد کے قیدیوں میں مٹھائی اور پھل تقسیم کئے۔ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے یوم آزادی 2025 کے موقع پر ٹاؤن کمیٹی آفس میں ایک شاندار تقریب کے دوران یوم آزادی کا کیک کاٹا، تقریب کے دوران "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے تقریب میں ٹاؤن کمیٹی کے کونسلرز، افسران اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے آزادی کی خوشی جوش و خروش سے منائی تقریب میں محمد یاسین بروہی، غلام حسین دیناری، حاجی محمد عرس لاشاری، غلام سرور شیخ، روی کمار راٹھور، آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ حسین ڈیٹھو، آصف فرحان خانزادہ، ذیشان علی مری اور دیگر نے شرکت کی



