انٹرنیشنلاہم خبریں

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کا اظہار تشویش

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کا اظہار تشویش۔

بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف اقدامات پر گہری نظر ہے، اروند کیجریوال کیلئے منصفانہ، بروقت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کےخلاف اقدامات پر گہری نظر ہے، اروند کیجریوال کے لیے منصفانہ، بروقت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکا کے اظہار تشویش پر بھارت کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری میں خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کرناچاہیے۔میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کی گرفتاری پر جرمنی نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا اور بھارتی وزارت خارجہ نے جرمنی کے نائب سفیر کو  بھی طلب کر کے احتجاج کیا۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کےریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع ہوگئی ہے۔اروند کیجریوال کو گزشتہ ہفتے منی لانڈرنگ کےکیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You