انٹرنیشنلاہم خبریں

سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا

سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا۔

کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔ رپورٹ

سری لنکا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا سنادی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ راہبGalagodaatte  Gnanasara کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔عدالت نے بدھ راہب کو 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔رپورٹ کے مطابق بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بدھ راہب کو جیل ہوئی، 2018 میں انہیں ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 9 ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے انہیں معاف کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You