اہم خبریںپاکستان

کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے

کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے۔

وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سرابرہی کریں گے، ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے جبکہ کمیٹی کے لیے سیکرٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی۔ وزیر داخلہ کو ای سی ایل کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیرقانون، وزیرصنعت وپیداوار  اور  وزیر انسانی وسائل بھی شامل ہوں گے۔وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیرقانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ  پڑتال کی جائےگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You