اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم رہا، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You