اہم خبریںپاکستان

جلسے جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب

جلسے جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب

خیبر پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ اسے ان جیسے حکمران مل گئے۔وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جلسہ جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ اسے بانی پی ٹی آئی جیسے حکمران مل گئے، کے پی کے لوگوں کے مقدر میں شاید جلسہ جلوس لکھ دیا گیا ہے، آج پھر یہ لوگ اسلام آباد میں تماشا کرنے جا رہے ہیں لیکن جلسہ جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں، ان کی بات پر رد عمل نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا ڈی جی خان کے حالات بہت زیادہ بہتر نہیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان کا دورہ کرکے نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا، بہت سارے لوگوں کو نیوٹریشن پروگرام پر بھی اعتراض ہے، اپنا گھر اپنی چھت پروگرام بھی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے شہریوں کے لیے ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You