اہم خبریںپاکستان

پشاور،پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، متعدد کارکنان زخمی۔

پشاور،پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، متعدد کارکنان زخمی۔

ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ترجمان پی ٹی آئی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق موٹر وے ایم ون پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے متعدد کارکنان زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔ترجمان تحریک انصاف کا بتانا ہے کہ حادثہ ایم پی اے شیر علی آفریدی کے قافلے میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے کارکنان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You