اہم خبریںپاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعجاز چودھری و دیگر کی درخواست ضمانت خارج

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کو راحت بیکری کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چودھری و دیگر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتیں بھی خارج کردیں تاہم ضمانتیں خارج ہونے کے بعد حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز ہائیکورٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اعجاز چودھری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کیے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You