پنجاب

روڈا اراضی پر تجاوزات روکنے کیلئے سپیشل پولیس فورس کے قیام کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لیے سپیشل پولیس فورس کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں روڈا منصوبوں کی تکمیل اور جاری منصوبوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا، سی ای او روڈا عمران امین نے شرکاء کو راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران روڈا منصوبوں کی تکمیل کیلئے چین و دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بین الاقوامی سطح کے ٹوئن سٹی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ کو روڈا میں فاریسٹ ایریا 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دےد یا جبکہ روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لیے سپیشل پولیس فورس کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔

سینٹر پرویز رشید ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You