اہم خبریںپاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

یاد رہے کہ عدالت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور دیگر کے خلاف تھانہ نون کے مقدمہ میں بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔اسلام آباد کی اے ٹی سی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا آفریدی، اور شفیع اللہ آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، جس میں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے باوجود ملزمان کے پیش نہ ہونے پر یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر کے خلاف تھانہ نون کے مقدمہ میں بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You