اہم خبریںپاکستان

امید ہے’پنڈورا’ تحقیقات بھی شفافیت کے نئے راستے کھولیں گی:فواد چودھری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز نے بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں کو بے نقاب کیا،’پنڈورا’ لیکس میں ایسی تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے موقف کوتقویت ملے گی۔امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی شفافیت کے نئے راستے کھولیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پانامہ پیپرز نے بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں کو بے نقاب کیا اور اب کہا جارہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا غریب ملکوں کے پیسے کی امیرملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے جبکہ پنڈورا لیکس میں ایسی تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے موقف کوتقویت ملے گی۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔

قبل ازیں معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاؤنٹ نہیں، ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے، ان کا فریدالدین نامی شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے ہیں، عدالتوں نے انہیں صادق و امین قرار دیا ہے، ماضی میں ایک آف شورکمپنی استعمال کی گئی جوعدالت میں بتا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فریدالدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت شفافیت اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی بھی اثاثوں کی تفصیلات عدالتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You