اہم خبریںپاکستان

امریکی کی جانب سے فلسطینی رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔دفترخارجہ

امریکی کی جانب سے فلسطینی رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔دفترخارجہ

عالمی قوانین کی پاسداری کی بجائے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔ممتاز زہرا بلوچ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو امریکی کی جانب سے فلسطینی رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان سمجھتا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کو اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔75 سال سے ظلم و جبر کا شکار فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینا ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق ہوگی اور تاریخی انصاف ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان افسوسناک ہے، کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You