سوہاوہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر

*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی*

19 اپریل 2024 بروز جمعہ
بمقام رہائش گاہ حاجی محمد ازرم ساجد، وارڈ نمبر 14، صندل روڈ نزد بلال پی-سی-او
دن 3 بجے سے لیکر شام 5 بجے
منعقد کیا گیا

چائلڈ سپیشلسٹ ۔ سکن سپیشلسٹ اور أئی سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن جناب محمد ارشد صاحب اور
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You