اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو ‘عقاب’ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

لاہور: الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو "عقاب” کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن کو عقاب کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ای سی پی نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے استحکام پاکستان کی درخواست منظور کر لی اور آئی پی پی کو "عقاب” کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔

انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد آئی پی پی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا، استحکام پاکستان پارٹی اب باضابطہ طور پر پاکستان میں ہونیوالے ہر طرح کے انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔

تحریری فیصلہ
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو ’عقاب‘ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے تین انتخابی نشان بلا، چڑیا اور عقاب لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ بلے کے نشان کا معاملہ عدالت میں ہے اور چڑیا کا نشان ایک اور سیاسی جماعت کے پاس ہے اس لئے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You