اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کا ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈپٹی کمشنر اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو تبدیل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کے انتخابات التوا سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو بھی تبدیل کرنے کا کہا ہے، الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیجا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You