اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان، ایس او پیز جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بچائو پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے مارکیٹوں ، دکانوں، پارک، ریسٹورنٹس اور شادی تقریبات کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے، دکانیں اور تجارتی مراکز رات نو بجے بند ہوں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی سی عرفان نواز کا کہنا ہے کہ مارکٹیں ، دوکانیں ، گودام ، شاپنگ مالز ، رات نو بجے بند ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز ، شادی کی تقریبات ، لائٹنگ دس بجے تک بند ہو جائیں گی۔ تمام ریسٹورنٹس ، کلبز ، پارک ، سینما ، تھیٹرز کے لیے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہنے کا وقت مقررکیا گیا ہے تاہم ایمبولینس سروس ، طبی مراکز ، پیٹرول پمپس ، بس اڈے ، تندور ، دودھ دہی کی دوکانیں اور سبزی منڈی مستثنی ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You