اہم خبریںپاکستان

اسرائیل کا دوحہ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ امجد علی خان نیازی

اسرائیل کا دوحہ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ امجد علی خان نیازی

قطر و دوحہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ اسرائیل کا دوحہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا دوحہ پر حملہ نہ صرف عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے ایک خطرناک قدم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور قطر و دوحہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کو جان لینا چاہیے کہ اگر وہ عالمی امن قوانین کی اسی طرح خلاف ورزی جاری رکھتا ہے تو اسے سخت اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا. انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت مسلم امہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You