اہم خبریںپاکستان

اسرائیل ایک دہشتگرد اور انتہا پسند ریاست ہے۔امجد علی خان نیازی

اسرائیل ایک دہشتگرد اور انتہا پسند ریاست ہے۔امجد علی خان نیازی

اسرائیلی مصنوعات کا بایئکاٹ کرنا ہم سب پر فرض ہے۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد اور انتہا پسند ریاست ہے کیونکہ وہ کئی سالوں سے فلسطین میں مسلمانوں کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی اور انسانیت کی تذلیل میں مصروف ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے صاف موقف اختیار کیا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے اسی اصولی موقف پر آج بھی پاکستانی قوم ڈٹ کر کھڑی ہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام امت مسلمہ اور حاص کر پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اسرائیلی مصنوعات کا بایئکاٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ اسرائیلی مصنوعات کا بایئکاٹ مسلمانوں کا فرض اور اہم زمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You