انٹرنیشنلاہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میرے بارے میں تعریف کسی اعزاز سے کم نہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی جنگ بندی پر میرے بارے میں تعریف اعزاز سے کم نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول کر لے گا یا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل اور عرب رہنما ہماری امن تجاویز منظور کرچکے ہیں، حماس نے تجاویز منظور نہ کیں تو بہت افسوسناک انجام ہوگا، امن منصوبے پر بات چیت کی جائے، حماس کو امن منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل،عرب اور مسلم ممالک نے امن منصوبے کی حمایت کی، حماس منصوبہ قبول کرے یا اسرائیل کا مقابلہ کرے، اب وقت آ گیا ہے کہ ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی،اُنہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں، فخرہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جو اہم شخصیت ہیں انہوں نے میرے بارے میں ایسا کہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You