اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعوت پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You