خیبرپختون خواہ

علی امین گنڈاپور کا گرفتاری کے خدشے پر راہداری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے پر راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ ہے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You