اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف سے قطر کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی دلچسپی، افغان صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے نائب وزیراعظم سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا، آرمی چیف نے افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا پاکستان، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں شیخ محمد بن عبدالرحمن نے افغانستان سے کامیاب انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا، قطری نائب وزیر اعظم نے کہا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You