
سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کا تارہ تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا حق ادا کر دیا : رانا اعظم نمبردار
کشمیریوں میں سید علی گیلانی واحد لیڈر تھے جو کشمیر کا پاکستان سے الحاق چاہتے تھے : سیف اللہ ساہی
اسلامک سنٹر واسو میں سید علی گیلانی کے لیے قرآن خوانی اور ان کے لیے دعا مغفرت کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز قاری ارسلان امام اسلامک سنٹر واسو کی تلاوت سے ہوا ۔ شرکاء سے امیر ضلع جماعت اسلامی منڈی بہاوالدین رانا اعظم نمبردار اور سیف اللہ ساہی صدر اسلامک سنٹر واسو نے خطاب کیا ۔
سیف اللہ ساہی نے شرکاء کو بتایا کہ سید علی گیلانی واحد لیڈر تھے جو کشمیر کا پاکستان سے الحاق چاہتے تھے ۔ کشمیر کی عوام کو پاکستان سے محبت سید علی گیلانی نے سیکھائی ۔ ہمیں چاہیے سید علی گیلانی کی مشن کو سمجھ کر آگے پھیلایا جائے ۔
رانا اعظم نمبردار نے نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی کشمیر کی آزادی کے لیے وقف کر دی تھی اور جس ہمت و جرات کے ساتھ انہوں کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کی اس کی مثال نہیں ۔ انہوں نے اپنی زندگی کا حق ادا کر دیا ہے ۔ سید علی گیلانی کی زندگی کا زیادہ حصہ جیل میں گزرا ۔ سید علی گیلانی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے تھے ۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے ایمان و اسلام کے اعتبار سے ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ۔ ہم سب سید علی گیلانی کے لیے دعا گو ہیں



