
گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا مجرمان اشتہاریوں وناجاٸز اسلحہ برداروں کےخلاف کارواٸیاں جاری.
مجرم اشتہاری سمیت اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور ناجاٸز اسلحہ بردار گرفتار۔
جدید اسلحہ راٸفل کلاشنکوف اور راٸفل 8mm ,پسٹل 30بوراور پسٹل 9mm برآمد کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم محمد عقیل Asi کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم زین عرف علی کھوکھر ولد ظفر ساکن رحمت پورہ کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔جبکہ دوسری کارواٸی میں Asiشہباز فاروق کے ہمراہ عبداللہ ولدمحمدبوٹا ساکن مچھیانہ کوگرفتارکرکے جدید اسلحہ راٸفل کلاشنکوف برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی عابد حسین Si نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مجرم اشتہاری اظہر شاہ ولد غضنفر شاہ ساکن دھاماں کو گرفتار کر لیا۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی رضا ولد ارشد ساکن شیخ پور کو گرفتار کر کے راٸفل 8mmاور پسٹل 9mm برآمد کر لیے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔



