اہم خبریںگجرات

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کالو ساہی کی رہائشی یتیم بچیوں کا حق دلوا دیا

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کالو ساہی کی رہائشی یتیم بچیوں کا حق دلوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کو تھانہ ڈنگہ کے علاقہ کالو ساہی کی رہائشی انور بی بی نے درخواست دی کہ اس کا بھائی فوت ہو چکا ہے جس کی تین کم سن بچیاں ہیں اور ان کی پرورش میں کررہی ہوں۔ ان یتیم بچیوں کے حصہ کی دو کنال جگہ ہے جسے ان کے چچازاد کاشت کرنے نہیں دے رہے۔ جس پر ڈی پی او گجرات نے خصوصی دلچسپی لیتے فریقین کو بلا کر انکوائری کی اور یتیم بچیوں کا انہیں حق دلوا دیا ۔ ڈی پی او گجرات نے یتیم بچیوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور انہیں یقین دلایا کہ انہیں آئندہ بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ڈی پی او دفتر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You